شراب کے ساتھ دہشت گردی،سڑکوں پر شراب ہی شراب !

wine

فرانس کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر سیت میں مظاہرین کے ایک گروہ نے شراب کے ڈرمو ں کو نقصان پہنچایا جس کے بعد ہزاروں لیٹر شراب سڑکوں پر بہہ گئی۔ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر بہتی ہوئی شراب پر قابو پانے کی کوشش کی اور انھوں نے شراب کو زیر زمین کار پارکنگ کے لیے مخصوص علاقوں میں جانے سے روکا۔شراب بنانے والوں کی علاقائی ایکشن کمیٹی نے اس کارروائی کی ذمہ داری شدت پسند گروپ پر عائد کی ہے۔فرانس تھری سے بات کرتے ہوئے وائن میکرز ریجنل ایکشن کمیٹی نے خبرادار کیا کہ اس سے قبل بھی شراب کی سستی برآمد ایسے حملوں کی وجہ بنی ہے۔یہ کارروائی فرانس کے اُس حصے میں ہوئی جہاں سب سے زیادہ شراب بنائی جاتیہے۔میڈیا کے مطابق تہہ خانے اور اردگرد کے مکان شراب کے بہاؤ کی زد میں آ گئے۔رواس سال کے آغاز میں ایک فرانسیسی کسان نےش راب سے لدے سپین کے ٹرک کو روک کر شراب بہا دی تھی جس کے بعد سپین نے فرانس کے سفیر کو بلا کر احتجاج کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *