کیا آپ اس چائلڈ اسٹار کو پہچانتے ہیں؟

ممبئی -آج ہم آپ کو جس نوجوان کے بارے میں بتا رہے ہیں اور آج کل انڈیا کا ایک بڑا سٹار ہے اور بچپن میں ایک فلم میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کام بھی کر چکے ہیں۔ یہ نوجوان آج کل انڈیا کی کرکٹ ٹیم کا ایک سٹار کھلاڑی بن چکا ہے اور کچھ عرصہ پہلے ایک بہت خطرناک مرض کے خلاف اس نوجوان نے ایک بہت بڑی جنگ لڑی اور اسے شکست دی۔ جی ہاں یہ یوراج سنگھ کا بچپن ہے۔

واضح رہے کہ یوراج سنگھ کو پھپھپڑوں میں ٹیومر تھا۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے کیلئے انھیں انتہائی تکلیف دہ طبی مراحل سے گزرنا پڑا تھا۔آج ہم آپ کو نوجوان کرکٹر یوراج سنگھ کے ایک ایسے کارنامے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کا ہمیں یقین ہے کہ آپ کو پتہ نہیں ہوگا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراج سنگھ نے اپنے بچپن میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر ایک پنجابی فلم میں کام کیا تھا۔ اس فلم کا نام ’مہندی شگنا دی‘ تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں یوراج سنگھ نے کہا تھا کہ ان کے والد چاہتے کہ وہ سپورٹس میں جانے کی بجائے اداکاری کے شعبے کی طرف آئیں۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ یوراج سنگھ نے اپنے والد کی خواہش پر اداکاری کیوں نہ کی؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے والد کو احساس ہوا کہ یوراج کا رجحان کھیلوں کی جانب ہے۔ اس کے بعد ان ہوں نے یوراج سنگھ کو اپنی پوری توجہ کرکٹ کی جانب مبذول کرنے کا کہا۔ اس کے بعد کیا ہوا، یہ تاریخ سب کے سامنے ہیں.

یورراج ٹی ٹوینٹی کے ایک اوور میں چھ چھکے بھی لگا چکے ہیں:-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *