پاکستان کی ترقی میں ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے، صدر ممنون حسین

اسلام آباد -صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہم پر امید ہیں کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور موجودہ حکومت درست سمت پر گامزن ہے تاہم ملکی ترقی و خوشحالی میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر اور اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ میرے موجودہ ساتھی ملک و قوم کو بہتری کی طرف لیکر جا رہے ہیں اور ہم پر عزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے، پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہو چکا ہے جس کا اعتراف عالمی ما لیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں اور یہ کہ رہے ہیں کہ پاکستان درست سمت پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے بہت بہتر ہے، ماضی میں ہمارے ملکی وسائل کو بے دریغ لوٹا گیا جس کی وجہ سے آج ملک کے یہ حالات ہیں لیکن ہم پر عزم ہیں کہ اب بھی ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں کامیاب ہونگے جس کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت کے دور میں ایک بھی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا جو حکومت کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو ایک ابھرتی معاشی طاقت قرار دے رہے ہیں اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *