معجزہ ہوگیا ۔ ۔ ۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد دوبارہ زندہ ہوگئے

Hanif Mohammad1

لٹل ماسٹر حنیف محمد جن کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی تھی، ان کے ساتھ معجزہ ہوگیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق حنیف محمد کے دل کی دھڑکن تین منٹ بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہے- ڈاکٹرز کے مطابق یہ انتہائی حیرت انگیز بات ہے اور وہ خود بھی حیران ہیں کہ ایسا کیسے ہوگیا- حینف محمد کے صاحبزادے نے کچھ دیر پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ ان کے والد وفات پاگئے ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے میڈیا پر آکر نہایت خوشی سے بتایا کہ حیرت انگیز طور پر ان کے والد کے دل کی دھڑکن دوبارہ رواں ہوگئی ہے اور قوم کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں- ڈاکٹرز کے مطابق حنیف محمد کی طبیعت اب کافی بہتر ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *