دل ، جگر اور اب کس کی ٹرانسپلانٹ ؟ جان کر حیرت کے سمندر میں ڈبکی لگائیں !

penis trans

امریکہ میں میساچوسٹس میں ڈاکٹروں ایک ٹیم جس کی سربراہی Curtis L. Cetrulo کر رہے تھے ، نے سرجری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ انھوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مردانہ عضو تناسل کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔ 64برس کے تھامس میننگ کا عضو کینسر کا شکار ہو کر ناکارہ ہو گیا تھا اور اس کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا ، جس کی وجہ سے اسے جسم سے کاٹنا پڑا ۔ اب ساڑھے تین سال کی ریسرچ کے بعد ڈاکٹروں نے 15گھنٹے کے انتہائی پیچیدہ سرجیکل عمل کے ذریعے سے اس عمل کو مکمل کیا ۔ اب آتے ہیں سب سے دلچسپ سوال پر کہ وہ کون ولی اللہ ہو گا جس نے اپنا عضو تناسل از راہ عنایت تھامس صاحب کو عنایت کیا ہو گا۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کسی قریب المرگ شخص نے دان کیا ہوگا یا کسی خونخوار بیوی کا ستایا ہوا مظلوم شخص ہو گا جس نے ’’ہیجڑا ‘‘ ہو کر بیوی کو سزا دی ہوگی ۔ نہیں صاحب ، ایسی کوئی بات نہیں ، ڈاکٹروں نے پلاسٹک سرجری سے یہ سارا کارنامہ انجام دیا ہے اور اس قدر کامیاب سرجری کی ہے کہ عضو تناسل پوری تن دہی سے اپنی مخصوص ذمہ داریاں ، دونوں کی دونوں ادا کر سکے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *