Site icon DUNYA PAKISTAN

واٹس ایپ میں ایکسپائرنگ میڈیا نامی فیچر کی آزمائش

Share

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں مسلسل اپ ڈیٹس ہوتی رہتی ہیں۔

اس وقت بھی کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ رواں سال ایک اور اہم ترین اپ ڈیٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوسکتی ہے۔

واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر موجود ہے اور اب اس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک فیچر ایکسپائرنگ میڈیا پر کام کیا جارہا ہے جو اس وقت اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo نے اسے دریافت کیا جو کہ ایکسپائرنگ میسجز کا حصہ لگتا ہے۔

یہ فیچر اسنیپ چیٹ میں موجود فیچر سے ملتا جلتا ہے جسے بعد میں انسٹاگرام نے بھی کاپی کرلیا تھا، واٹس ایپ میں جب یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، تو ان کے پاس کسی بھی شیئر کی جانے والی میڈیا فائلز کو ایک مخصوص وقت پر ایکسپائر کرنے کا آپشن ہوگا۔

جس فرد کو وہ ایکسپائرنگ میڈیا میسج ملے گا، وہ اسے ایک بار دیکھ سکے گا اور جیسے ہی چیٹ ونڈو سے باہر نکلے گا، وہ میسج غائب ہوجائے گا۔

واٹس ایپ میں اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ سال جب یہ بیٹا ورژن میں نظر آیا تھا تو اس وقت یہ صرف گروپ چیٹ میں دستیاب تھا اور اس میں پیغام 5 سیکنڈ یا ایک گھنٹے بعد ڈیلیٹ ہوجاتا۔

ٹیلیگرام نے یہ فیچر اپنی ایپ میں پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے اور اب فیس بک اسے اپنی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں اسے پیش کرنے والی ہے۔

ٹیلیگرام میں اس طرح کے فیچر میں جو پیغامات بھیجے جاتے ہیں، وہ دیگر صارفین فارورڈ نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے، مگر واٹس ایپ میں یہ کس طرح کا ہوگا، اس بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ماضی میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی ایپس کے ذریعے اس طرح کے فیچر کی سہولت دی گئی تھی مگر پھر کمپنی کی جانب سے صارفین کے تحفظ کے لیے ان ایپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Exit mobile version