قوم نے تعمیری سیاست کے لیے تخریبی سیاست مسترد کردی ہے، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد -وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام اب تخریبی نہیں بلکہ تعمیری سیاست چاہتے ہیں اسی لئے منفی سیاست کو مسترد کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پریمیئر سروس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام تخریبی نہیں بلکہ تعمیری سیاست اور ملک سے غربت و جہالت کا خاتمہ چاہتے ہیں اس لئے قوم نے منفی سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی سے منفی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا اب پاکستان ترقی یافتہ ملک بننے کے لئے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کا منہ بولتا ثبوت پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا آغاز ہے۔ اس سروس کے ذریعے بہترین سہولیات میسر آئیں گے اور قومی ائیرلائن کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *