جب تک عمران خان اقتدار نہیں سنبھالتے شادی نہیں کروں گا

PTIلاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر آزادی مارچ کی تیاریاں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک دلہا شادی منسوخ کرکے زمان پارک پہنچ گیا ۔ عامر کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان اقتدار نہیں سنبھالتے شادی نہیں کروں گا ۔ آزادی مارچ کا دن قریب آتے ہی لاہور میں عمران خان کا گھر تیاریوں کا مرکز بن گیا ہے ۔ اہم قائدین نے زمان پارک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ۔پکڑ دھکڑ سے بچنے کیلئے دوسرے شہروں سے کارکن بھی تین روز پہلے ہی پہنچ گئے ہیں ۔ کارکنوں کی آمد کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کےباہر شامیانے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔ کچھ کارکن اپنی موٹر سائیکلیں بھی ساتھ لائے ہیں ۔ اور تو اور ایک دلہے میاں بھی اپنی شادی منسوخ کرکے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔ کوٹ ادو کے عامر کا کہنا ہے کہ جب تک ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ نہیں ہوتا شادی نہیں کرونگا ۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے بھی عمران خان کے گھر کے باہر سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ واک تھرو گیٹ نصب کرکے خار دار تار بھی بچھا دی گئی ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *