اسپیکر ایاز صادق نے ایک بڑی شخصیت کو انکار کردیا

اسلام آباد -اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست مجبوراچکرزئی نے ایوان میں تقریر موخر کردی، چودھری نثار اور محمد خان اچکزئی دونوں کی موجودگی کے باوجود سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی نے وفاقی وزیر داخلہ کے چند روز قبل کے بیان پر ردعمل کا تہیہ کررکھا تھا۔ اندرونی کہانی کے مطابق محمود خان اچکزئی سکیورٹی امور پر تقریر کرنا چاہتے تھے اور اپنے ساتھ کافی مواد بھی لے کر آئے تھے۔ انہوں نےسپیکر سے بولنے کی اجازت دینے کی درخواست بھی کی مگر سپیکر نے چٹ پر ”پلیز نو“ لکھ کر بھجوادیا۔ جس کے بعد محمود خان اچکزئی نے تقریر موخر کردی۔ مقامی اخبار کے مطابق اچکزئی کی تقریر کی صورت میں چودھری نثار بھی بولنا چاہتے تھے۔

اجلاس میں میڈیا اور اپوزیشن کے ارکان بھی کسی تماشے کے منتظر تھے تاہم سپیکر نے معاملہ خوبصورتی سے سنبھال لیا اور ایوان میں کوئی تماشہ نہیں ہوا۔ بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پوری تیاری کرکے آیا تھا، سپیکر نے بولنے نہیں دیا، میں نے گزشتہ تقریر میں بھی سکیورٹی اداروں کے حوالے سے کوئی غلط بات نہیں کی۔ سپیکر نے ایجنڈا ختم ہونے سے پہلے ہی اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد محمود خان اچکزئی سپیکر چیمبر میں چلے گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *