شرجیل خان 150 رنز بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ڈبلن -پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی ساتویں اور اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کر لی،شرجیل خان ون ڈے کرکٹ میں تیسرے تیز ترین 150 سے زائد رنزبنانے والے بیٹسمین بن گئے، کپتان اظہر علی کی ناقص فارم مینجمنٹ کو پریشان کرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 255 رنز سے زیر کیا، یہ 3767 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر ساتویں سب سے بڑی فتح ہے، رنز کے لحاظ سے گرین شرٹش نے تاریخ کی اپنی سب سے بڑی جیت کو گلے لگایا۔ 82 رنز آئرلینڈ کا اپنی سرزمین پر سب سے کمتر ون ڈے اسکور ثابت ہوا، مجموعی طور پر ٹیم اپنی تاریخ کے دوسرے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی۔ پاکستانی اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے گذشتہ روز 152 رنز بنائے،اس دوران انھوں نے 85 گیندوں پر 150 کا سنگ میل عبور کیا، جنوبی افریقی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی واٹسن نے ہی ان سے کم بالز پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا، شرجیل نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی اننگز کھیلی، قبل ازیں سعید انور نے 1997 میں چنئی میں بھارت کیخلاف 194رنز بنائے تھے، عمران نذیر نے ورلڈکپ 2007میں زمبابوے کیخلاف کنگسٹن میں160 رنز اسکور کیے، اب تیسری بار کسی پاکستانی کو 150 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ دوسری جانب کپتان اظہر علی کی ناقص فارم ٹیم مینجمنٹ کیلیے تشویش کا باعث بننے لگی ہے، انھوں نے 12میچز سے کوئی ففٹی نہیں بنائی،اظہر نے آخری بار جولائی 2015میں سری لنکا کیخلاف 79 رنز کی اننگز کھیلی تھی، اسکے بعد محض 21 کی اوسط سے262 رنز اسکور کیے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *