دنیا کا پہلا ہم جنس پرست مرد جوڑا 3 بچوں کا باپ بن گیا

کیپ ٹاﺅن-دنیا میں نارمل میاں بیوی کے ہاں تین بچوں کی ولادت کی خبریں تو عموماً آتی رہتی ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں پہلی بار ایک ہم جنس پرست جوڑے کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہو گئی ہے۔ یہ جنوبی افریقہ ہی نہیں ، شاید دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ہم جنس پر مرد کرسٹو اور تھیو مینلاﺅ ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اولاد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے ایک خاتون ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی۔ ڈاکٹروں نے بچے کی پیدائش کے لیے ان دونوں کے ڈی این اے کو ملا کر یہ نطفہ اس خاتون کے پیٹ میں رکھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2جولائی کو اس خاتون نے قبل از وقت 3بچوں کو جنم دیا۔ ان میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں تھیں۔ سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹو کا کہنا تھا کہ ”جب کوئی ہم جنس پرست ہوتا ہے تو وہ یہی سوچتا ہے کہ وہ کبھی ماں یا باپ نہیں بن سکتا۔ کسی بچے کو گود لے کر اسے اپنی اولاد تسلیم کرلینا بہت مشکل ہوتا ہے لہٰذا ہم نے اپنے بچے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس خاتون سے ہماری ملاقات ایک ایتھلیٹ کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ہوئی۔ ہم نے اس سے بات کی اور وہ ہمارے بچے کی ماں بننے کے لیے رضامند ہو گئی :-“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *