پاکستان کل نمبرون پوزیشن پر براجمان ہوگا

لاہور-بھارت اور ویسٹ انڈیز کا آخری ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن یقینی ہوگئی ہے۔ اس مہینے آسٹریلیا سے اس وقت ٹاپ پوزیشن چھن گئی تھی جب اس کو سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش کی ہزیمت کا سامناکرنا پرا تھا۔ اس کے بعد بھارت رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا تھا لیکن اس کی یہ خوشی چند دن کی مہمان ثابت ہوئی۔ کل جب بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ ڈرا ہوجائے گا تو پاکستان بھارت سے اس کی ٹاپ پوزیشن چھین لے گا۔بھارت اس وقت 112پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور پاکستان 111پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے چار دن مکمل ہوگئے ہیں اور ابھی ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ بھی مکمل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اس میچ کا ڈرا ہونا یقینی ہے۔ اس میچ کے ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کے پوائنٹس بڑھ کر 114ہو جائیں گے جبکہ بھارت کے پوانٹس 112ہی رہیں گے۔ اس طرح دو دن بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں اول پوزیشن یقینی ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے اپنے وقت کی اول پوزیشن کی ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *