بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد -نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی میں صارفین سے اضافی رقم وصول کی ہے ۔ جولائی کے مہینے میں 10 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس پر مجموعی فیول لاگت 46 ارب روپے رہی ہے جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 35 پیسے رہی اور صارفین سے 6 روپے 49 پیسے وصول کیے گئے جس کے باعث بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بجلی سستی ہونے سے صارفین کو ستمبر کے مہینے میں 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گاتاہم300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس سے مستفید نہیں ہوسکیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *