20 سالہ لڑکی کے پیٹ سے کیلیں، ہئیرپنز اور شیشے برآمد

مریم کے پیٹ سے نکالی جانے والی اشیا __ فوٹو: بشکریہ علی اکبر

پشاور -صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے متعدد کیلیں، ہیئر پنز اور شیشے کے ٹکڑے نکال لیے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی سرجیکل ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد پارا چنار سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مریم کے پیٹ سے 20 سے زائد کیلیں، ہیئر پنز اور شیشے کے ٹکرے نکالے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سرجیکل پروفیسر ڈاکٹر سجاد محمد خان نے کہا کہ مریم کو پیٹ میں شدید تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا اور الٹرا ساؤنڈ و ایکسرے کی رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں دھاتی مواد کے کئی ٹکڑے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد مریم کے پیٹ سے کیلیں، ہیئر پنز اور شیشوں کے ٹکڑوں سمیت 22 اشیا نکالی گئیں، جس کے بعد اب اس کی حالت کافی بہتر ہے۔ مریم کے والدین کے مطابق مریم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اسے بعض اوقات غشی کے دورے بھی پڑتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *