پاکستان انگلینڈ دوسرا ون ڈے کل ہوگا

Image result for ‫پاکستان انگلینڈ ون ڈے‬‎

لارڈز -پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل لارڈز کے تاریخی گراونڈ پر کھیلا جائےگا۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں شاہینوں کو واضح مارجن سے شکست دی تھی۔ کل کے میچ کو جیت کر سیریز میں واپسی کیلئے پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لئے ہیں ۔ کل کے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اوپنر حفیظ کی جگہ سمیع اسلم ، سپنر عماد وسیم کی جگہ یاسر شاہ، فاسٹ باولر وہاب ریاض یا عمر گل کی جگہ سہیل خان یا راحت علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ پہلا میچ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کر چکا ہے۔ اگر کل کا میچ بھی انگلینڈ جیت گیا تو پاکستان کیلئے سیریز بچانے کے ساتھ ساتھ عالمی رینکنگ میں مزید تنزلی کا امکان ہے جس کے بعد اس کو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائینگ راونڈ کھیلنا پر سکتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *