پہلے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز نے انڈیا کے باؤلرزکا بھرکس نکال دیا

فلوریڈا -ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ٹی ٹونٹی تاریخ کا تیسرا بڑا سکور بنا ڈالا۔ ویسٹ انڈیز نے امریکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں چھ وکٹوں پر 246رنز بنائے۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ایڈورڈ لیوس نے بھارتی باولرز کی دل کھول کر درگت بنائی۔ انہوں نے 49گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ اس کے علاوہ جانسن چارلس نے 33گیندوں پر 79رنز بنا کر بھارتی باولرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں سب سے زیادی رنز سری لنکا نے کینیا کیخلاف (260)بنائے تھے۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف 248رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کا انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سکور 236تھا جو اس نے جنوبی افریقہ کیخلاف بنایا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *