آئی ٹی کے استعمال سے عدالتی نظام میں انقلاب آسکتاہے، چیف جسٹس

Image result for ‫چیف جسٹس‬‎

اسلام آباد-چیف جسٹس آپ پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ پولیس اور عدلیہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال محدود ہے،نظام انصاف میں آئی ٹی کے فروغ سے مستقبل میں قابل ذکر فوائد حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کے استعمال سے عدالتی کارکردگی میں خاطر خواہ انقلاب لایا جا سکتا ہے،لاکمیشن نے اپنی رپورٹ میں نظام انصاف میں آئی ٹی کے استعمال کا جائزہ لیا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور شاہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم لا رہے ہیں،علم نہیں کہ زیر التواءمقدمات کی سماعت کیوں نہیں ہورہی ہے،پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ کیس عدالت میں ہیں،ججزکو انفارمیشن سسٹم کو سمجھنا ہوگا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *