تحریک انصاف کی خواتین نے ریلی میں ڈنڈے چلادیے!

لاہور -تحریک انصاف کے مارچ میں خواتین سے ایک بار پھر بدتمیزی کی گئی ۔ عمران خان کا خطاب ختم ہوتے ہی نامعلوم افراد نے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کی تو خواتین نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈنڈے برسا دیئے ۔ عمران خان کے اعلان کے برعکس تحریک انصاف کی ریلی کے اختتام پر پھر خواتین سے بد تمیزی کی گئی ۔ اس مرتبہ خواتین نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈنڈے برسا دیئے ۔ نامعلوم افراد نے خواتین کے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کی توخواتین نے ان کی دھنائی کر کے بھگا دیا ۔ ماضی کے بر عکس اس مرتبہ خواتین بھی تیارتھیں جنھوں نے نہ صرف ڈنڈے برسائے بلکہ پانی بھی پھینکا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *