کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا شیڈول جاری

karachi-liyari_400
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں شامل ہیں ۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے میلبورن میں ہونے والی پروقار تقریب میں آئندہ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا، جس کے مطابق 14 فروری کو شروع ہونے والا یہ میگا ایونٹ 44 روز تک جاری رہے گا اس دوران 14 مختلف شہروں میں کل 49 مقابلے ہوں گے جن میں 26 آسٹریلیا اور 23 نیوزی لینڈ میں منعقد ہوں گے، ایونٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہوں گی، ہر پول میں ٹیسٹ اسٹیٹس کی حامل 5 اور دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی، پول اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے علاوہ دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ پول بی میں جنوبی افریقا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئر لینڈ کے علاوہ ایک اور کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ 14 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ سری لنکا کے درمیان ہوگا جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی اسی روز مدمقابل ہوں گے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 فروری کو ایڈیلیڈ کے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں گے۔ ہر پول سے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر چار ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوں گے اور کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والی دو ٹیمیں 29 مارچ کو میلبورن میں فائنل کھیلیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *