مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Image result for ‫مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی‬‎

کراچی -یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستا ن ائیر فورس کے چاک و چوبند دستے نے حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پرتقریب ہوئی جس میں ائیر وائس مارشل عمران خالد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ائیر فورس اکیڈمی رسالپور کی 6خواتین سمیت 98کیڈٹس نے حصہ لیا ۔اس دوران قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی گئی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ گارڈز کی تبدیلی کے موقع پر پاک ائیر فورس کے دستے نے مزار کا چارج سنبھال لیا جبکہ اس سے قبل پاک نیوی کا دستہ تعینات تھا  :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *