سچ ہے کہ سیاست ہر کسی کے بس کی بات نہیں

usman Ghazi
کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نے 40 آدمیوں کو ساتھ لے کر شارع فیصل بلاک کردی اور ہزاروں مسافر رُل گئے
چار گھنٹوں تک ائیرپورٹ جانے والی اس اہم شارع کو بند کیے رکھا، پولیس آئی، ہلکا سا لاٹھی چارج کیا اور سارے انقلابی بھاگ گئے البتہ فیصل واؤڈا پکڑا گیا
اس گرفتاری سے پہلے کراچی پولیس فیصل واؤڈا کو سمجھاتی رہی مگر موصوف نے نہ ماننا تھا اور نہ مانے
عمران اسماعیل نے فیصل واؤڈا کی رہائی کے لیے جدوجہد کا اعلان کردیا مگر موصوف یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ تحریک انصاف کا احتجاج ہی نہیں ہے
کراچی جلسے میں تاریخی ناکامی کے اگلے دن فیصل واؤڈا نے یہ حماقت کرکے شہر قائد میں تحریک انصاف کی گرتی ہوئی کچی دیوار کو دھکا دے دیا ہے
رائے ونڈ محل کا گھیراؤ کرکے عمران خان بھی یہی دھکا دینے جارہے ہیں، جاتی امرا کے گھیراؤ کے ساتھ ہی مسلم لیگ نون یہ رونا دھونا شروع کردے گی کہ وزیراعظم ملک سے باہر ہیں، خواتین اور بچوں کا گھیراؤ کرلیا گیا اور عمران خان اس تنقید کے بعد عوامی حمایت سے مزید محروم ہوتے چلے جائیں گے
گو لندن میں جمائما خان کے گھر کا گھیراؤ کرکے ابتدا مسلم لیگ نون نے کی تھی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ تحریک انصاف کو بھی غیراخلاقی حرکت کے جواب میں کوئی غیراخلاقی حرکت کرنا چاہیے
نوازشریف سرمایہ دارانہ سوچ کا پروردہ ایک ظالم حکمران ہے، جو بظاہر مذہبیوں، جاگیرداروں اور اسٹبلشمنٹ کے سہارے حکومت کرتا ہے، اس حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے مگر اپنا معیار گرانا مناسب نہیں ہوگا، گھیراؤ کے لیے وزیراعظم ہاؤس بھی ہے جہاں سیاسی سرگرمیاں ہوتی ہیں
مجھے دنیا میں سب سے بڑا احمق وہ آدمی لگتا ہے جو یہ کہتا ہے کہ ٹھیلے والا، موچی، کھلاڑی اور سپاہی سب سیاست کرسکتے ہیں۔۔ ایسا نہیں ہے، سیاست صرف سیاست دان کرسکتا ہے
سیاست باقاعدہ ایک تخلیقی پیشہ ہے، یہ ایک لطیف فن ہے، سازش اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے، سیاست کو سیاسی کارکن بن کر سیکھا جاتا ہے

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *