اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا

اسلام آباد -وزیرا عظم کی نااہلی کیلئے دائر پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ریفرنس کو خارج کرنے کے حوالے سے سپیکر کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر کے بعد خورشید شاہ تقریر کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں نے اجلاس کے دوران متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ سپیکر کے رویے اور جانبداری کے خلاف پوری اپوزیشن واک آﺅٹ کریگی اس لیے ہم اجلاس سے واک آﺅٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے جنہوں نے متفقہ طور پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی اراکین واک آﺅٹ کر گئے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ خطاب کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر رہی ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین بھی اٹھ کر اسمبلی سے باہر چلے گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *