Site icon DUNYA PAKISTAN

العزیزیہ اسٹیل، ایون فیلڈ ریفرنس؛ نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع

Share

 اسلام آباد:العزیزیہ اسٹیل اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے اسلام آبادہائیکورٹ کےاحکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے نوازشریف کی طلبی کے اشتہارات شائع کر دئیے گئے ہیں۔

اشتہار میں تحریر ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی، ریفرنس میں 19 ستمبر 2018 کو نواز شریف کی سزا معطل ہوئی تو وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے، سماعت کے دوران نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے، نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی۔ اشتہار میں مطلع کیا گیا ہے کہ نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔

اشتہار میں دوسرے ریفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں آٹھ ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی، سزا معطلی اور ضمانت کے بعد اپیلوں پر سماعت کی پیروی کے لئے نواز شریف پیش نہیں ہوئے، عدالت رپورٹس سے مطمئن ہے کہ نوازشریف مفرور ہیں جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے خود کو چھپا رہے ہیں۔

Exit mobile version