حکومت مخالف احتجاج میں ایم کیو ایم کی شرکت کا امکان

farooqمتحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو ان کی جماعت کے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہے گا۔
متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور اس کے قائد الطاف حسین کی کوشش ہے سیاسی بحران کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، لیکن پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے حکومت نے ایم کیو ایم کی کوششوں کو برباد کردیا ہے۔
فاروق ستار نے حکومت سے کہا کہ وہ مظاہرین کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کو روکے، کیونکہ احتجاج کرنا ان کا قانونی اور آئینی حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم پر پہلے ہی بے انتہا دباؤ میں ہے، اور اگر حکومت نے مظاہرین پر تشددکا سلسلہ جاری رکھا تو ہمیں بھی سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین موجودہ سیاسی صورتحال کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *