چینی زبان سیکھ کر پاکستانی طلبا سی پیک منصوبے سے بھرپورفائدہ اٹھا سکتے ہیں، شہباز شریف

Image result for ‫شہباز شریف‬‎

لاہور -وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہو رہی لیکن تمام تر مخالفت کے باوجود یہ منصوبہ کامیاب ہو گا۔ حکومت پنجاب اپنے خرچ پر طلبہ کو سکالر شپ پر چین بھجوا رہی ہے اور ان طلبہ کو سہولتیں دینے پر چین کے شکرگزار ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ راہداری منصوبے پر مستقبل میں مزید اربوں ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔ اقتصادی راہداری کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں سے آگاہ ہیں، مودی کو یہ راہداری ہضم نہیں ہو رہی لیکن تمام تر مخالفت کے باوجود یہ منصوبہ کامیاب ہو گا اور اس کی بدولت پاکستان معاشی طور پر خوشحال ملک بنے گا۔ مودی نے بلوچستان کے خلاف جو زبان درازی کی ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کے سامنے پاکستان ایک بڑی طاقت کے طور پر کھڑا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پجاب حکومت اپنے خرچ پر طلبہ کو سکالر شپ پروگرام پر چین بھجوا رہی ہے اور چین کی جانب سے ان طلباءکو سہولتیں دینے پر ان کے شکرگزار ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں میں اخراجات مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اور امید ہے کہ طلبہ چینی زبان سیکھ کر سی پیک منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *