طاہرالقادری نے رائے ونڈ مارچ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

tahir-ul-qadri

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں شریک نہیں ہوں گے - طاہر القادری نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اگرچہ ان کے کارکن غصے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ  جس طرح پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹیریٹ پر پولیس کے ذریعے حملہ کیا گیا اسی طرح وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بھی دھرنا اور احتجاج کیا جائے لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وزیراعظم کو شرم دلانے کے لیے ایسا نہیں کریں گے، نہ ہم وزیراعظم کے گھر جائیں گے نہ رائیونڈ کی کسی سڑک پر مارچ کریں گے کیونکہ کارکن غصے میں ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *