حکمران جماعت کے آفس کے باہر دھماکہ، 27 افراد زخمی

انقرہ -پاکستان کے دوست ملک ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے سے 27افراد زخمی ہو گئے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق ترقی کے مشرقی شہر وین میں دہشت گردوں نے حکمران جماعت کے دفتر کے سامنے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 27افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکمران جماعت کے ڈپٹی چیئر مین بشیر اٹایلے نے الزام عائد کیا ہے کہ بم دھماکے میں کردش ورکر پارٹی کا ہاتھ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *