عید پر لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق ہوگی، عوام کی خوشیاں خاک

Image result for ‫لوڈ شیڈنگ‬‎

اسلام آباد -حکومت نے عید کے موقع پر عوام کی خوشیوں پر بجلیاں گرا دی ہیں۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ عید پر بھی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ہائی لاسز والے فیڈررز میں لاڈ شیڈنگ میں کمی نہیں کی جائے گی۔ ان علاقوں میں معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے حکومت نے عید کے موقع پر تین دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *