عید کے روز کوئٹہ میں دھماکہ

news-1

کوئٹہ ۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے موقع پر فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت8 افراد زخمی ہوئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے اسے دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ہسپتا ل منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ادھر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے لو گوں کو ہٹانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔واضح رہے کہ عید کے موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ کیا گیا ہے ،اس سے قبل شکار پور کے علاقے میں امام بارگاہ پر دو خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار وں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو ئے تھے جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کیا گیا تھا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *