کاجول کو ڈرگز اور شراب سے بھی زیادہ کیا چیز پسند ہے؟ اداکارہ نے خود ہی اظہار کر دیا

kajol

بالی وڈ ایکٹریس کاجول نے اپنے خاوند اجے دیوگن کی نئی آنے والی فلم کے گانےکی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک عجیب چیز سے تشبیہ دے ڈالی ہے۔ ٹویٹر پر گانے 'بولو ہار ہار' کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کاجول نے لکھا کہ انہیں ڈرگز اور الکوحل سے زیادہ یہ گانا پسند ہے۔ کاجول کے خاوند اجے دیوگن نے حال ہی میں اپنی فلم شیوے کا ٹائٹل ٹریک لانچ کیا ہے۔یاد رہے کہ کاجول کی اجے دیوگن سے شادی 1999 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جن میں بیٹی نیسا اور بیٹا یُگ شامل ہیں۔ 2003 میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کاجول نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'فنا'، 'یو، می اور ہم'، 'مائی نیم از خان' اور 'وی آر فیملی' شامل ہیں۔ کاجول کو آخری بار 'دل والے' فلم میں دیکھا گیا تھا۔ اجے دیوگن کی فلم 'شیوے' رواں سال 28 اکتوبر کو 'اے دل ہے مشکل' کے ساتھ ریلیز ہو رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *