گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں اندوہناک حادثے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق

Image result for gujranwala stadium

گوجرانوالہ -گوجرانوالہ کے جناح سٹیدیم میں اس وقت ایک افسوسناک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا جب ایک بچہ رولر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پانچ سالہ سلمان اپنے بھائیوں اور والد کے ساتھ بیٹھا تھا کہ وکٹ پر پھیرے جانے والے رولر کی زد میں آگیا۔ اس واقعہ کے بعد رولر مین فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سٹیڈیم کے چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ رولر کے آگے بیٹھ کر میچ دیکھ رہا تھا جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر کا کہنا تھا کہ رولر کا سوئچ آن تھا جو اچانک چل پڑا اور سلمان اس کی زد میں آگیا۔ اس واقعہ کے بعد سٹیڈیم میں خوف وہراس پھیل گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *