نجم سیٹھی کا شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے لیے بڑا اعلان

Image result for shahid afridi saeed ajmal

لاہور -پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی سی بی شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے وہ دونوں کھلاڑیوں سے اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ پاکستان میں فئیر ویل دینے کی روایت نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کئی سال کھیلا ہے، ان کا حق ہے کہ وہ اچھے طریقے سے رخصت ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستقبل میں رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں انصمام الحق کو آگاہ کر دیا ہے۔ انضمام الحق اور وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *