بھارتی فوج پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشیں گے، نریندر مودی

Image result for ‫نریندر مودی‬‎

نئی دہلی -بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر ہندوستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ اس حملے کو انجام دینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں انڈین آرمی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ دوسری طرف حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رام  مادھو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ حملے کو انجام دینے والوں اور ان کے سرپرستوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور ان دہشت گردوں کے خلاف یہی طریقہ ہونا چاہئے کہ ’’ایک دانت کے بدلے پورا جبڑا ‘‘نام نہاد سفارتی کنٹرول کے دن ختم ہو گئے ہیں ،جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے مسلسل حملے اور ہماری طرف سے بات چیت کا عمل نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے ،ہماری حکومت کو خود کو اس سے الگ رکھنا ہو گا۔ دوسری طرف کانگریس کے سابق وزیر جیتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کو ساڑیوں، بریانی، میٹھائی اور شالوں کی سفارت کاری چھوڑ کر پاکستان کو ایک سخت پیغام دینا ہو گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *