رائیونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں،مارچ کے لیے 30 ستمبرکا اعلان

Imran Khan

اسلام آباد:  پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نےپارٹی کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہیں۔ رائے ونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، بلکہ پاکستان کا حصہ ہے۔ 24 ستمبر سے ملک بھر سے قافلے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹوں نے ہمارا راستہ روکنے کی کوشش تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ تشدد کیا گیا تو ہمارے نوجوان اس کا مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو احتجاج نہیں رکے گا کیونکہ کپتان تھکنے والا نہیں ہے۔ انھوں نے کھلاڑیوں کو اختلاف ختم کرنے پر بھی زور دیا۔ دھواں دار خطاب میں عمران خان نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلائے اور الیکشن کمیشن پر الزامات بھی دہرائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *