قوم کےہونہار طلبہ پاکستان کا روشن مسقبل ہیں، شہباز شریف

new

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت نے زندگی کے ہر شعبےمیں میرٹ کےکلچر کو پروان چڑھایا ہے اسی لیے محنت کشوں کے بچے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا رہےہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں نوجوانوں کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نےزندگی کےہرشعبےمیں میرٹ کےکلچرکوپروان چڑھایاہے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ قوم کےہونہار طلبہ پاکستان کا روشن مسقبل ہیں، پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی نے بچے اور بچیوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے، پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کےباعث کم وسائل والےطلبہ نمایاں پوزیشن حاصل کررہےہیں اور محنت کشوں کے بچے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *