مسلم لیگ (ن) کے لیے کراچی سے بری خبر آگئی!

کراچی -حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو خیر باد کہہ رہا ہوں اور اب میں نے پیپلزپارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ رواں ہفتے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیں گے۔

واضح رہے کہ عبدالحکیم بلوچ 2013 کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 258 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جب کہ وہ مملکتی وزیر کے عہدے سے پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *