پاکستان مضبوط ، جمہوری اورمستحکم ملک ہے، امریکی قونصل جنرل

Image result for ‫گریس شیلٹن‬‎

کراچی -امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ گریس شیلٹن نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات  میں لکھا کہ قائد اعظم کا پیغام ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے جب کہ تاثرات میں گریس شیلٹن نے پاکستان کو ایک مضبوط ، جمہوری اور مستحکم ملک درج کیا۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے مزارقائد سے متصل میوزیم کا بھی دورہ کیا جب کہ مزار قائد اعظم میں رکھے گئے نوادرات میں بھرپور دلچسپی لی اوران سے محظوظ ہوئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *