معروف اینکر ریحام کی ساتھ لائیو پروگرام میں ہوئی حرکت سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی!

قاہرہ -ماڈلز اور اداکاراﺅں کی طرخ نیوز اینکرز بھی اپنی خوبصورتی کا بے حد خیال رکھتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سکرین پر حسین سے حسین تر نظر آئیں لیکن کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں جو زندگی بھر بھول نہیں پاتے۔ ایسا ہی کچھ مصر کی معروف اینکر پرسن ریحام سعید کے ساتھ ہوا جس وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنا فلیگ شپ پروگرام "صبایا الخیر" پیش کر رہی تھیں۔ یہ پروگرام لائیو آن ائیر تھا اور اسی دوران اچانک ان کے سر پر سنہری بالوں پر لگی وگ سے بالوں کی لٹیں نکل کر ان کی گود میں گرنے لگیں۔  ریحام کو فوری طور پر تو اندازہ نہ ہوا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور وہ لاعلمی میں انتہائی پراعتماد طریقے سے پروگرام کرتی رہیں لیکن بعد میں اس پروگرام کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک نئی مصیبت نے سر اٹھا لیا اور ہر جانب سے انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کہ ریحام سعید چھ ماہ بعد ہی ”صبایا الخیر“ پروگرام کی میزبانی پر واپس آئی تھیں کیونکہ ان کے پروگرام میں ایک مقامی شاپنگ مال میں کال کرنے والی سیلز گرل سے متعلق قابل اعتراض تصاویر دکھائی گئیں تھیں جس پر 'مال گرل' نے ان پر مقدمہ کر دیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *