ہزاروں لوگوں نے سرعام برہنہ ہو کر سمندر میں چھلانگ لگا دی، مقصد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

logon

نارتھمبرلینڈ۔ ایک پروگرام میں ہزاروں لوگوں نے مکمل طور پر برہنہ ہو کر شمالی سمندر کے ٹھنڈے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ نارتھ ایسٹ سکنی ڈپ نامی اس چئیرٹی پروگرام کا مظاہرہ Druridge Bay پر ہوا جو نارتھمبرلینڈ میں واقع ہے۔ یہ پروگرام ذہنی مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے رقم جمع کرنے کی غرض سے منعقد کیا گیا۔پانچ سال سے سالانہ منعقد ہونے والا یہ پروگرام ہر سال خزاں کے موسم میں صبح سورج نکلتے وقت شروع ہوتا ہے۔ پروگرام کے آرگنائزر جیکس ہگنسن جو سندر لینڈ سے ہیں نے بتایا کہ اس سال سب سے زیادہ لوگوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا جو اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ اس سال جمع ہونے والی رقم پچھلے تمام ایونٹس میں جمع ہونے والی رقم سے کافی زیادہ ہے۔ اس سال سکنی ڈپ کے موقع پر پہلی بار موسم توقع کے مطابق نہیں تھے۔ البتہ ایوینٹ کے دوران بارش کا نہ ہونا اچھی چیز تھی۔ چھلانگ لگانے والوں کے جسم کی کپکپی دیکھ کر معلوم ہوتا تھا کہ وہ بہت سردی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ چیز لازمی طور پر ان لوگوں کی بہادری کا ثبوت ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *