برہان وانی کی تصویر لگانے پر ایک بڑی پاکستانی جماعت کا فیس بک پیج بند

لاہور-فیس بک انتظامیہ بھی بھارتی زبان بولنے لگی، کشمیریوں پر مظالم کی آواز اٹھانے اور شہید برہان وانی کی تصویر لگانے پر جماعت اسلامی کا آفیشل پیج ہی بند کردیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے میں آفیشل فیس بک پیج بند ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی نے صفحات ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا اور گزشتہ روز جماعت اسلامی خواتین کا پیچ بلاک کیا گیا تھا تاہمابجماعت کاآفیشل پیج بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔ترجمان نے الزام لگایا کہ فیس بک انتظامیہ بھارت کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی نے فیس بک انتظامیہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے آفیشل پیج فوری بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *