پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Image result for imran khan & nawaz sharif

اسلام آباد -تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے سرحدی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈراور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں شریک ہونگے۔ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی شرکت کی منظوری دے دی ہے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب غلام احمد بلور پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شریک ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت سرحد پر کشیدگی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر پیر کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر رکھا ہے ٗ اجلاس پیر کی صبح وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *