مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کا بھارتی خواب موخر

Image result for ‫مسعود اظہر‬‎

کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں لانے کا بھارتی خواب پورا نہ ہوسکا، چین کے تکنیکی اعتراض پر معاملے کو مزید چھ ماہ کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔ بھارت نے مارچ دوہزار سولہ میں مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں درج کرنے اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا، بھارتی درخواست پر چین نے تکنیکی اعتراض دائر کیا تھا جس کی میعاد پچیس اکتوبر کو ختم ہونے والی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین نے معاملے پر اعتراض برقرار رکھا ہے جس کے بعد معاملہ مزید چھ ماہ کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملہ ملتوی ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی کمیٹی کو مزید وقت ملے گا تاکہ وہ اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے سکے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *