معروف اداکار کی شرمناک ترین حرکت، بیٹی کی سہیلی سے عشق لڑا لیا

news

لندن ۔ ٹی وی چینل سکائی سپورٹس پر کھیلوں کی میزبانی سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے رچرڈ کیز ایک وقت پر جتنے مشہور تھے، اپنی شرمناک حرکتوں کی وجہ سے آج اتنی ہی ذلت و رسوائی ان کا مقدر بن گئی ہے۔ پہلے تو ایک خاتون فٹ بال کوچ کے بارے میں جنس پرستانہ الفاظ ادا کرنے پر انہیں سکائی سپورٹس کی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑے اور اب وہ اپنی کینسر کی مریضہ اہلیہ کو چھوڑ کر اپنی بیٹی کی سہیلی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑے گئے ہیں۔ 

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ کیز کو سکائی سپورٹ سے نکالا گیا تو وہ قطر چلے گئے جہاں ان کی اہلیہ جولیا بھی ان کے ساتھ مقیم تھیں۔ وہیں ان کی ملاقات پہلی بار اپنی بیٹی جیما کی 27 سالہ سہیلی لوسی روز سے ہوئی۔ا گرچہ رچرڈ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ ان کی کینسر میں مبتلا اہلیہ کو ان کی مدد اور ساتھ کی کتنی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ہوس پرستی کے ہاتھوں ایسے مجبورہوئے کہ خود سے 32 سال کم عمر لڑکی اور اپنی بیٹی کی سہیلی کے ساتھ تعلقات استوار کرلئے۔


لوسی روز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک وکیل ہیں اور رات بھر جاری رہنے والی پارٹیوں کی بہت شوقین ہیں۔ رچرڈ اور لوسی کو اکثر ایسی پارٹیوں میں اکٹھے دیکھا گیا ہے لیکن یہ انکشاف حال ہی میں سامنے آیا ہے کہ وہ خفیہ معاشقہ چلارہے ہیں۔ جولیا، جو کہ ایک سائیکوتھراپسٹ ہیں، کو اپنے خاوند کی بے حیائی کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے طلاق کے لئے درخواست دائر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب رچرڈ کو سکائی سپورٹ سے نکالاگیا تو ساری دنیا ان پر لعن طعن کررہی تھی مگر وہ اس کے باوجود ان کے ساتھ کھڑی رہیں، اور اب جبکہ کینسر کی بیماری کی وجہ سے انہیں مدد اور ساتھ کی ضرورت تھی تو رچرڈ نے یہ شرمناک کام کردکھایا۔ پے درپے رسوا ہونے والے رچرڈ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *