کیا آپ اس تصویر میں کوئی خامی تلاش کرسکتے ہیں؟ کوشش کر کے دیکھیں!

لندن -سوشل میڈیا ویب سائٹ Imgur پر سامنے آنے والی اس تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کررکھا ہے، لیکن شاید اسے پہلی نظر دیکھنے پر آپ بھی کہیں گے کہ اس میں کون سی خاص بات ہے؟ یہاں تین نوجوان خواتین ایک بنچ پر بیٹھیں نظر آتی ہیں، لیکن اس تصویر میں ایک بات بہت ہی عجیب و غریب ہے۔ اگرچہ بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی، یوں لگتا ہے کہ تینوں خواتین پارک میں واک کرتے ہوئے کچھ دیر کے لئے بنچ پر بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف ہو گئی ہیں، لیکن اگر آپ ذرا غور فرمائیں تو معلوم ہوگا کہ خواتین ہوا میں معلق ہیں، کیونکہ بنچ پر تشریف رکھنے کے لئے سیٹیں ہی نہیں ہیں۔ ذرا دوبارہ غور سے دیکھئے، خواتین نے براﺅن رنگ کی لکڑی سے بنی بنچ کی پشت سے ٹیک لگا رکھی ہے، لیکن ان کے نیچے ایسی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، اور اس تصویر کا یہی وہ پہلو ہے جو دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں بالکل دکھائی نہیں دیتا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *