کھیل

سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

Share

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا جسے سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، اس کے ساتھ ہی افغانستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمٰن اللہ گرباز 29، عثمان غنی 28، ابراہیم زدران 22 اور نجیب اللہ زدران 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپنر ونندو ہسارنگا ڈی سلوا نے 3 افغان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ لہیرو کمارا نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

4 اوورز میں 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے پر اسپنر ونندو ہسارنگا ڈی سلوا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آج گروپ ون کے دوسرے اہم میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔