دوبئی: مارکیٹ میں الکوحل فری حلال شراب دستیاب

wineدُبئی میں الکوحل فری اسپارکلنگ شراب متعارف کروایا گیا ہےاس حلال اور الکوحل فری شراب کی قیمت 150 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اِس شراب کو تقسیم کرنے والا ادارہ لُوتاہ پریمیئم فوڈز ہے، جو ناصر عبداللہ لُوتاہ گروپ کا حصہ ہے۔ شعبہ خوراک کے ہیڈ مینیجر ٹونی کولی کا کہنا ہے کہ دُبئی جو شاپنگ وسیاحت کا حسین امتزاج ہے، وہاں خوراک کے شعبے میں کی جانے والی یہ اختراع سمجھ میں آتی ہے۔ کولی کے مطابق الکوحل فری شراب کی بوتل خریدنا ایک پُرلُطف تجربہ بھی ہے کیونکہ اِس وائن کی خوبصورت بوتل کے اندر چوبیس قیراط کا سونے کا ایک پتہ بھی رکھا ہوا ہے اور ذائقے میں بھی شاندار ہے۔ یہ وائن سونے کے پتے کے بغیر بھی دستیاب ہے۔
الکوحل فری وائن ایک ہسپانوی کمپنی ڈِسمارک پروڈکٹس نے تیار کی ہے۔ اسی کمپنی کے الکوحل فری ریڈ اور وائٹ وائن میں لُسار (Lussor) برانڈ موجود ہیں۔ اِس برانڈ کے لیے انگوروں کا انتخاب بھی ہسپانوی وائن یارڈز یا انگوروں کے باغات سے کیا جاتا ہے۔ اِن انگوروں سے ایک جرمن ویکیُوم ٹیکنیک کے ذریعے الکوحل پیدا کرنے والے مادے کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ لُوتاہ پریمیئم فوڈز کے ہیڈ مینیجر ٹونی کولی کے مطابق الکوحل فری وائن کا تصور نیا نہیں لیکن دبئی میں پیش کردہ برانڈ روایت سے مختلف ہے کیونکہ اِس کی تیاری میں گلیسرین، چینی یا دوسرے ذائقے پیدا کرنے والے مواد شامل نہیں ہیں۔ کولی کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اِس وقت 26 ہزار بوتلیں درآمد کی جا رہی ہیں۔ اگر مقبولیت کا حال یہی رہا تو انگوروں کی کاشت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *