پاکستان سے مذاکرات ملتوی نہیں منسوخ کیےہیں،بھارتی ہائی کمشنر

ragwanپاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ بھارت نے سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات ملتوی نہیں منسوخ کیے ہیں، خارجہ تعلقات میں کوما ضرور ہے، فل سٹاپ نہیں، دونوں ممالک کے وزرا  ئے اعظم اور خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات نہ ہونے سے قیامت نہیں آئے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈٰیا سے گفتگو میں بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات خراب نہیں ہوئے، امید ہے کہ بہت جلد سیاسی معاملات پر بھی پیشرفت ہوگی ۔ خارجہ تعلقات میں کوما ضرور ہے، فل سٹاپ نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات ملتوی نہیں منسوخ کیے ہیں جس کی وجہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری قیادت سے ملاقات ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری قیادت سے ملاقات معمول سے ہٹ کر تھی ۔ کشمیری قیادت کو ملاقات کیلئے ہائی کمیشن میں بلایا گیا۔ دو حکومتوں کے درمیان مذاکرات میں کسی اور فریق کو نہیں لایا جا سکتا۔بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ ملاقات منسوخ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ سب ختم ہوگیا، پاکستان نے گرم جوشی دکھائی تو ہم نے بھی دکھائی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے پانی چھوڑنے سے سیلاب نہیں آیا، الزام بے بنیاد ہے، بھارت میں جہلم اور چناپ پر کوئی ڈیم نہیں، زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے سیلاب آیا، بگلیہار ڈیم میں پانی سٹوریج کی سہولت ہی نہیں، تجارتی معاہدے پر حکومت پاکستان کو تجاویز بھجوا دیں، جواب نہیں ملا۔ ٹی سی راگھون نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے بھارت میں دھوم مچا رکھی ہے، بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم میں مرکزی کردار پاکستانی اداکار کا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *