5 منزلہ عمارت گرگئی، 2 لڑکیوں کے دبے ہونے کا خدشہ

نئی دہلی -بھارتی شہر ممبئی میں پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا میں پانچ منزلہ عمارت کا ملبہ زمین پر آگر جس کے نیچے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ملبے تلے دو لڑکیوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم امدادی کام جاری ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دو لڑکیاں دبی ہوئی ہیں تاہم ایک شخص کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر ہستپال منتقل کر دیا گیاہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *