پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Image result for ‫پرویز مشرف‬‎

اسلام آباد -عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف رواں برس اٹھارہ مارچ کو بیرون ملک چلے گئے مگر اسلام آباد پولیس کو خبر چھ ماہ بعد ہوئی ، وہ بھی اس وقت جب ججز نظر بندی کیس میں گرفتاری کے لیے ملزم کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا۔ عدالت میں جمع کرائی گئی تعمیلی رپورٹ میں پولیس نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے ملزم کی گرفتاری کے لیے چک شہزاد فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا تو پتا چلا کہ پرویز مشرف ملک میں ہیں ہی نہیں۔ عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *