مذہبی اجتماع میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک 50 زخمی

نئی دہلی -بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 19یاتری ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی ریاست اتر پردیس میں وارانسی کے مقام پر دریائے گنگا پر بنے ہوئے تاریخی راجگڑھ پل پر ہز اروں یاتری جمع تھے جہاں بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 19یاتری جاں بحق ہو گئے جبکہ 50سے زائد زخمی تھا ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق مذہبی رہنما جے گورودیو کی رہنمائی میں ہزاروں یاتری ڈومری گاوں جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں دریائے گنگا پر واقع پل پر بھگدڑ مچ گئی۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی وزیراعظم نے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *